اسلام آباد:آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرکے سڑکوں پر ٹینکرز کھڑے کر دئیے۔
ترجمان ایسوسی ایشن کے مطابق پنڈی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے 8 گھنٹوں میں ترسیل ممکن نہیں، ٹینکرز کی نقل و حرکت کیلئے وقت بڑھایا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔
آئل ٹینکرز کے اوقات کار میں ردوبدل کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کی ہے۔
آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے دن میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو قابل عمل نہیں۔