پشاور:وزیراعظم عمران خان نے پختون خواہ ہاسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے ہا ؤسنگ انڈسٹری کو ترقی ملے گے اور عوام کو روزگار کے موقع بھی ملیں گے۔
جلوزئی ہاؤسنگ سکیم 8ہزار نوسو پانچ کنال اراضی پر محیط ہے جس میں آٹھ ہزار 634پلاٹ عوام کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز مختصر دورے پر بذریعہ ہلی کاپٹر نوشہرہ پہنچے ان کے ہمراہ وزیراعلی محمود خان اورگورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔
جلوزئی پہنچنے پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک،ڈاکٹر امجد علی خان،چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز،آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرنے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے فیتہ کاٹ کر جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کے بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائیں اور بنکوں کے ذریعے بے گھر اور غریب لوگوں کو آاسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر نے وزیر اعظم کو جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کیلئے جلوزئی میں 8 ہزار 9 سو 5 کنال اراضی حاصل کی گئی جس پر 8 ہزار 6 سو 34 پلاٹس بنائیں گئے ہیں جو مالکان کے حوالے کردئیے گئے۔
جلوزئی ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام سو فیصد مکمل ہوچکے ہیں 76 کلومیٹر روڈز نیٹ ورک تعمیر ہوچکا ہے،19 مساجد کے لیے زمین مختص کی گئی ہے اسی طرح دوبڑے پارک، 29 چھوٹے پارکس تعمیر کے آاخری مراحل میں ہے جبکہ ایک ہسپتال، ایک ڈگری کالج، متعدد ڈسپنسریز،ایک ایک لاکھ گیلن کے ساتھ واٹر ٹینکس تعمیر ہوچکے ہیں بجلی اور گیس کے لیے رقم جمع ہوگئی ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا۔