لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لانگ مارچ کے لئے تمام ممبرا ن سے تین روز کے اندر تجاویز مانگ لیں۔
مریم نواز سے جاتی امراء میں لاہور کے ممبران اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔مریم نو از کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروا دئیے۔
مریم نواز نے لانگ مارچ کے لئے تمام ممبرا ن سے تین روز کے اندر تجاویز مانگ لیں۔
مریم نواز نے اراکین اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ 3بجے شروع ہونا تھا جو کہ سوا 5بجے شروع ہو ا، کچھ میڈیا چینلز نے اپنی مرضی سے جلسے کی ناکامی کی خبریں چلائیں۔
جلسے میں شریک عوام شدید سردی اور تاخیر سے تھک چکے تھے۔
مریم نواز چند دنوں میں دوبارہ لاہور کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گی۔