اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب کا انعقاد شوآف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا ہے۔
حکومت نے سینیٹ انتخاب سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا انتخاب ممکن ہی نہیں ہے۔ووٹر ایک سے زائد بار ووٹ ڈالتا ہے۔
استفسار پر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ ہم نے تجویزدی ہے کہ بیلٹ پیپراوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جا سکے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ دوست سینیٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کو کنفیوز کر رہے ہیں،شو آف ہینڈ کا مقصد ہے کہ شفاف الیکشن ہو اور سینٹر بننے کے لئے خریدو فروخت نہ ہو۔
جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ سینٹ میں ووٹر ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالتا ہے اس لئے اوپن بیلٹ استعمال ہوسکتا ہے جو شو آف ہینڈ کی جگہ وہی مقصد پورا کرے گا۔
ادھر اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوآف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو (ن)لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں،اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید (ن)لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔
ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی کام ہو آئین اور قانون کے مطابق کریں گے، سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویزآئی ہے جس پر بحث جاری ہے، آئین بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونے سے30دن پہلے الیکشن کراسکتے ہیں آئین کی شق224(3) ہے جس پر عملدرآمد کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیاحکومت جنرل الیکشن کاوقت سے پہلے اعلان نہیں کرسکتی، سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہوجاتے ہیں تو اس فرق کیا پڑ جائے گا، اپوزیشن کوشوآف ہینڈسے کیاپریشانی ہے ہم توشفافیت چاہتے ہیں سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، مریم نوازبھی کہتے ہیں شوآف ہینڈٹھیک ہے لیکن میں اس کیخلاف ہوں اگرمگرکی باتیں کررہی ہیں،صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہورجلسہ فلاپ نہیں ہوابلکہ پی ڈی ایم کابیانیہ فلاپ ہوگیاہے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اپوزیشن کاایک ہی مقصدہے سینیٹ الیکشن نہ ہوں، اپوزیشن اب علی الاعلان کہتی ہے سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے،سینیٹ الیکشن ہوں گے تواپوزیشن کابالکل صفایا ہو جائیگا۔