وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرکو بھی کورونا وائرس لگ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے خود کو کورونا وائرس لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی
اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کر کے قرنطینہ کر لیا ہے۔