کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم این اے علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا۔
ملزمان پر ملکی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات ہیں ۔
کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، پولیس نے ملزمان کے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،لیکن عدالت نے ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کو چند روز قبل سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔