خیبر پختونخوا میں سی این جی کی سپلائی 4 روز کے لیے معطل 

پشاور: خیبر پختونخوا میں سی این جی گیس کی سپلائی 4 روز کے لیے معطل کردی گئی۔

گیس کی بندش کے سبب سی این جی سٹیشنوں پر آنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ااور گاڑیوں میں سی این بھروائے بغیر ہی لوٹنا پڑا۔

شہریوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی سٹیشنوں پر گیس معطل کرنے کے بعد گھروں میں بھی گیس نہیں۔

 انہوں نے حکومت سے گیس کی بندش اور قلت کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔