اسلام آباد: ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔