فیصل آباد:فیصل آباد میں مبینہ طور پر پب جی گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو ذہنی توازن بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالا کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق کاشف نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
اہل خانہ نے بتایاکہ کاشف گزشتہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات سے مسلسل گیم کھیلنے میں مصروف تھاکہ اسے دماغی دورہ پڑ گیا۔ہسپتال میں متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان تاحال کسی بھی بات کا درست جواب دینے کے قابل نہیں ہے اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو انہیں دماغی علاج کے لیے سول ہسپتال فیصل آباد کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کروانا پڑے گا۔