اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرے، ہم استقبال کیلئے تیار ہیں۔
جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیراعظم 5سال پورے کریں گے۔عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا۔
اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کاکریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے۔
جس کا دل چاہتا ہے آجائے لانگ مارچ کرے، ہم استقبال کیلئے تیار ہیں جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔
عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا،وزیراعظم عمران خان قوم کو آگے لے کر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے،تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفاترکھول دیئے جائیں گے۔