اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ایس اوپیز کی وجہ سے اس بار حج مہنگا ہوگا۔
حجاج کرام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عازمین حج کو سبسڈی کے متبادل سہولیات دے رہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2021 کے حوالے سے فریقین سے مشاورت جاری ہے۔
حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حج مہنگا ہوگا لیکن حکومت عازمین حج کیلئے سبسڈی کے متبادل سہولیات دیرہی ہے۔کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کرایا جاسکے۔