کورونا بڑھنے پر خیر پختونخوا کے دینی مدارس میں تدریس معطل ، اعلامیہ جاری

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب دینی مدارس میں تدریس معطل کردی۔

اس حوالے سے صوبے کے سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ کے پی کے اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کورونا وائرس سے نمٹنے تک حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔