سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا 

 اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ایس 43 سانگھڑ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا۔

امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

پی ایس 43 سانگھڑ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 کے امیدواروں کو انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے