وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ گزشتہ مالی سال کے 1اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے خسارے کی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے دوران سرپلس 1 اعشاریہ 6 بلین ہو چکا ہے، جبکہ نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔