راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نیایل اوسی پراگلیمورچوں پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی۔
اس موقعے پر آرمی چیف کو ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کوعالمی قوانین کیبرخلاف یواین گاڑی کونشانہ بنانے پربھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات بروئے کارلائیگی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائیگی۔
بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے دورے کے لیے پہنچنے پر کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔