وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو مافیا سے لڑنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی مافیاز کے حوالے سے آوازیں گونجتی رہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور دیگر وزرا نے مافیاز کی شکایات لگا دیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا مافیا وہیکل پالیسی کا مخالف ہے جبکہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اور آر ڈی اے میں کرپشن کی تفصیلات کابینہ کے سامنے رکھیں۔
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کو کہنا تھا کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں اور ہر طرح کے مافیا کو شکست دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اسی مافیا سے لڑنے کا مینڈیٹ حکومت کو دیا ہے۔