فرحان سعید نے اہلیہ عروہ کی شخصیت کو متاثر کُن قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ اور فرحان اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، فرحان نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ عروہ کی شخصیت کو متاثر کُن قرار دیا۔

فرحان سعید نے لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟

فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوط ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔