پشاور: کورونا وائرس کے باعث پشاور انتظامیہ نے مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ نے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، ان علاقوں میں محلہ کوٹلہ خان، حیات آباد فیز 5، گل آباد نمبر دو، سکندر ٹاؤن شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق متعلقہ علاقوں میں آمد ورفت پر مکمل پابندی ہوگی، سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا پر قابو پانا ہے۔