علی ظفر کی خلاف مہم چلانے والی میشا شفیع خود مشکل میں پھنس گئیں 

لاہور: عدالت نے سوشل میڈیا پر اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے پر میشا شفیع سمیت 8ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والے میشا شفیع خود مشکل میں پھنس گئیں۔عدالت نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔

مقامی عدالت کی جانب سے 18جنوری کیلئے نوٹس جاری کیا گیا، ایف آئی اے نے میشا شفیع، عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا، ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کی تھی۔