سکول کب کھولیں؟حکومت نے فیصلے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 4جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

 جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 4جنوری کو بین الصوبائی وزرا کی میٹنگ میں حالات کا جائز ہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی ایم تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے اور جے یو آئی کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔