پی ڈی ایم تحریک آپس کے اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائیگی، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب سے کوئی بھی نہیں بچے گا، میں نے خود عدالتوں میں پیش ہوکر جواب دیے، اپوزیشن رہنما بھی نیب کو جواب دیں۔ وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا۔ اب اپنے ہی چارٹر کے خلاف جاکر اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی،استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا، میں نے خود عدالت میں ہر چیز پیش کی، مولانا فضل الرحمان نیب میں اس لیے پیش نہیں ہورہے کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

اجلاس میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔

 بیرون ملک پاکستانیوں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔