پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیر نور محمد شاہ تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ انتخابات 2018 میں شاہ محمود قریشی کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے اور حلقہ این اے 221 چھاچھرو نگرپارکر سے منتخب ہوئے تھے۔