صدراور وزیر اعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے اس دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کےلیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس اپنے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔