بھارتی یومِ جمہوریہ: سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے

بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا۔