چارسدہ: خیبرپختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے عبایا لازمی قرار دے دیا ہے اور اونچی ایڑی والی جوتی(ہیل) پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔
اکیڈمک کونسل اجلاس میں فیکلٹی ممبران اورطلبہ کے لیے لباس کے قواعد وضوابط کے متعلق مزید سفارشات بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔
ترجمان باچا خان یونیورسٹی کے مطابق طالبات کے میک اپ کرنے اور سکن ٹائٹس پہننے پربھی پابندی کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔
سفارشات کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
سفارشات کی روشنی میں طالبات کے لیے کالے رنگ کا ڈھیلا عبایا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کالے رنگ کے ہموار چپل پہننے اور یونیورسٹی کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
جینز، ٹائٹس، ٹی شرٹس، ٹراوزرز، میک اپ جیولری، فینسی پرس اور ہیلز پہننے پر پابندی ہوگی۔