وزیراعظم عمران خان نے کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کسانوں کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد “کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں
معاون خصوصی کے مطابق کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔
عثمان ڈار نے بتایا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی، کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے ساتھ مودی سرکار کے ناروا سلوک اور استحصال نے جہاں بھارت کو بے نقاب اور رسوا کردیا ہے، وہیں پاکستان میں وزیر اعظم کا کامیاب کسان منصوبہ یہاں کی حکومت کا ملک کے کسانوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔