برطانوی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا۔
امریکا حوالگی کے خلاف عارف نقوی کا مؤقف مسترد کردیا گیا، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں عارف نقوی کا مؤقف تھاکہ انہیں امریکا کی جیل میں ناروا سلوک کا سامنا ہوگا۔
عدالت میں چھ ماہر گواہوں نے امریکی جیلوں کی حالت زار بیان کی۔ عارف نقوی کو اپریل 2019 میں امریکا کی درخواست پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں منی لانڈرنگ سمیت 16الزامات میں300برس کی سزا کاسامنا ہے۔