الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے یکم فروری 2021ء اور 2 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائیگا جبکہ 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔

 منگل 2 فروری 2021ء کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔