ملک بھر میں ماہ رواں کے آخری دو ہفتوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈکی گئی ہے تاہم مہلک وائرس سے اموات اور نئے کیسز میں اضافہ تاحال جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 644 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 32ہزار726 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 031 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 745 ہوگئی ہے۔