کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں بختاور کو 132تولے چاندی دی گئی۔
پی پی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور کو حق مہر میں محض 132 تولے چاندی دی گئی۔
ارب پتی خاندان کی بیٹی کی ارب پتی خاندان میں شادی ہونے کے باوجود انہیں حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں ملنے والی چاندی کی مجموعی قیمت اس وقت 2 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار 33 سالہ محمود چودھری سے بلاول ہاؤس میں ہوا نکاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا کہ ان کے خاندان میں کئی سال بعد آج خوشی کا دن آیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ والدہ انہیں دیکھ رہی ہیں۔