پاکستان ائیرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے بیجنگ پہنچ گیا

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا آغاز قریب ہے اور پاکستان ائیرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے بیجنگ پہنچ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہےکہ پاکستان ائیر فورس کے طیارے میں بیجنگ ائیرپورٹ پر کورونا ویکسین لوڈ ہونے کا عمل جاری ہے

 اگلے چند گھنٹوں میں یہ طیارہ ویکسین لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہو جائےگا اور اگلے چند دنوں میں پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائےگا ۔

اسد عمر کے مطابق  ملک میں سرکاری سطح پرمفت ویکسین لگائی جائے گی اور ایک کروڑستر لاکھ دستیاب ویکسین کی تمام خوراکیں رواں سال جون تک مل جائيں گی۔