عمر شیخ کو امریکا کے حوالے کیا جارہا ہے؟ شاہ محمود نے حقیقت بتا دی 

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شیخ کو امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز  امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

 امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا  اور امریکہ کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں۔

 امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے۔