اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں،مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ”معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔
ہماری حکومت کے قائم ہونے کے مقابلے میں اب مہنگائی اور بنیادی افراط زر کی مجموعی شرح کم ترین سطح پر ہے۔
میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔