اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل بروز پیر کی شام 4بجے عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فرازنے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ”یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے“۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیلیفون پر بات کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر بھی دیا گیا ہے۔ عوام 0519210809 پر کال کر کے وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔
ٹیلی فون لائنز کل بروز پیر شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم میں وزیراعظم عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔