وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظمنے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔