اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔