کوٹلی آزاد کشمیر:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا
بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں اچانک گولہ باری شروع کر دی۔
تتہ پانی سیکٹر کے علاقہ درو شیر خان اور تاہی میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی جبکہ جندورٹ سکیٹر میں گولہ باری سے خاتون سلیمہ ایوب زخمی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق گولہ باری سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں محصو ر ہوگئے۔
دوسری جانب پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔