خیبر پختونخوا،رات 10بجے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے سفارشات طلب 

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے رات 10بجے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے کے پیش نظر سفارشات طلب کر لی ہیں اور ان سفارشات کی روشنی میں حتمی  فیصلہ کیا جائے گا۔

 ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، سمیت مختلف صوبائی محکموں سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

 پشاور سمیت صوبے بھر میں پہلے سے ہی رات 10بجے کے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ حتمی طور پر رواں مہینے کے آخر تک کر دیا جائے گا۔

 لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کورونا ویکسین کی فراہمی، کیسز میں کمی وغیرہ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے تیاری بھی شروع کی گئی ہے اور خصوصی کاونٹرز تینوں ہسپتالوں میں قائم کئے گئے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح بھی کل بروز بدھ کردیا جائے گا۔