خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال، ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسپتالوں دونوں پر ہو گا۔