خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں میں بیک وقت کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز

 پشاور:خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا باضابطہ اجراء کیا۔

 بدھ کے روز کورونا ویکسی نیشن کے اجراء کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خیبر پختونخوا کے سات ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ 

جن میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہ، اسٹاف نرس عائشہ ظاہر، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عابد علی، چارج نرس وقار اللہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چارج نرس طارق رحیم اور ٹیکنیشن سعید اللہ شامل ہیں۔
  
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخواکوابتدائی طور پر سولہ ہزار ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہیں۔

 وفاقی حکومت اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق یہ ویکسینز صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائیں گی۔

 ابتدائی طور کورونا ویکسینیشن کے لئے صوبے کے زیادہ متاثرہ آٹھ اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان اورنوشہرہ شامل ہیں۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ کورونا ویکسین کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے مشکور ہیں جبکہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر ہم دوست ملک چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔


دریں اثناء ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔پمز ہسپتال کی ا نچارج نرس رضوانہ یاسمین کوکورونا ویکسین لگائی گئی۔

 ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کے جاوید اقبال، نجی ہسپتال کے فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئے۔ 

کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔پمزہسپتال کی ا نچارج نرس رضوانہ یاسمین کوکورونا ویکسین لگائی گئی۔ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کے جاوید اقبال، نجی ہسپتال کے فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بیک وقت کورونا ویکسینشن مہم کا آغاز کیا گیا۔چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے۔، کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک 70فیصد افراد تک ویکسین پہنچے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔6 کے قریب ہیلتھ ورکرز اور 63 لاکھ کے قریب 65 سال سے زائد عمر کے افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز موصول ہوچکی ہیں، 30جون سے پہلے کورونا ویکسین کی 17 ملین ڈوز آجائیں گی۔

،ہیلتھ ورکرز نے کورونا وباء میں انتہائی محنت کے ساتھ خدمات دی ہیں۔