اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔
بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔
سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جب کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔