جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، 17رکنی قومی سکواڈبرقرار

 لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی سکواڈ برقرارہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

 کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔

 دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں اوپنرز: عابد علی، عمران بٹ مڈل آرڈربیٹسمین: اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم اور سعود شکیل شامل ہیں 

آلراؤنڈرزآل راؤنڈرز میں: فہیم اشرف  اور محمد نواز،وکٹ کیپرزمیں محمد رضوان (نائب کپتان اور سرفراز احمد، سپنرز میں نعمان علی،ساجد خان اور یاسر شاہ  کو برقرار رکھا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)