چیمپئنز ٹرافی، اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، پاکستان کب اعلان کرے گا؟

آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کو 15 رکنی اسکواڈ بھجوائے گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کرے گا۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جمع کرانی پڑتی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ صائم ایوب کی شمولیت صحتیابی سے مشروط ہوگی، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔