جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیتے ہوئے  ان کی مستقل ضمانت منظور کر لی۔

 تفصیلات  کے مطابق  جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرلی گئی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کوسابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا۔

 مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

 عدالت نے ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی۔

 آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی نیب پنڈی کی جانب سے مخالفت اور نہ ہی حمایت کی گئی۔