سینیٹ انتخابات کا شیڈول 11فروری کو جاری کرنیکا اعلان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متوقع امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 

آزاد امیدواروں کے سوا باقی تمام امیدواروں کے لیے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنا لازم ہوگا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

انتخابی اخراجات کے لیے امیدوار بینک اکاؤنٹس کھلوائیں اور بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلافات ہیں۔حکومت طریقہ کار میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔

 مجوزہ ترمیم کے مطابق سینیٹرز کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں میں شو آف ہینڈز کے ذریعے کرایا جائے جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی تجویز کیا گیا ہے۔

 ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے کل ممبران کی تعداد 104ہے۔

 ایوان میں چاروں صوبوں سے کْل 23 ارکان ہیں جن میں سے 14 عمومی ارکان، 4 خواتین، 4 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیتی رکن ہے۔فاٹا سے 8 عمومی ارکان سینیٹ کا حصہ ہیں۔

 اسلام آباد سے کْل 4 ارکان ہیں جن میں سے 2 عمومی، جب کہ ایک خاتون اور ایک ہی ٹیکنوکریٹ رکن ہے۔