سینٹ الیکشن : پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا سے 10سیٹیں ملنے کی توقع 

پشاور: سینٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گی ۔ 

 تحریک انصا ف پنجاب میں ق لیگ ،سندھ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ،بلوچستان میں بی اے پی اور خیبرپختونخوا میں ق لیگ اوربی اے پی کے ساتھ مل سینٹ الیکشن لڑنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے

 ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی باآسانی بارہ میں سے نو سے دس نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔

 پنجاب میں حکمران اتحاد جماعتو ں کو سا ت سے آٹھ اور بلوچستان میں آٹھ نشستیں ملنے کی توقع ہے ۔ 
 سندھ میں پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتیں پانچ نشستیں اپنے نام کرسکتی ہیں جبکہ اسلام آبادکی دونشستوں میں سے ایک باآسانی حکومتی اتحاد حاصل کرسکتاہے 
 حکومتی اتحاد تیس سے بتیس جبکہ پی ڈی ایم بیس سے اکیس تک نشستیں حاصل کرسکتی ہے ۔