لاہور:پاکستان سپر لیگ 6کی ٹکٹیں کورونا کے باعث صرف آن لائن فروخت کی جائیں گی۔
پی ایس ایل 6کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویب سائٹ سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 6کا آغاز 20فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں 7500شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے جبکہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں 5500شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت این سی او سی نے پی ایس ایل میچز میں صرف 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی ہے۔