سعودی عرب میں عید الفطرکی تاریخ کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ 

عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔