معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے، معروف فٹبالر محمد صلاح

قاہرہ : مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنمافلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں ، بس اب بہت ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق معروف فٹبالر محمد صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں، یقینی بنایاجائے کہ تشدداورمعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندہو، بس اب بہت ہوگیامعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔

خیال رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر  فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

منگل کی شب اسرائیلی فوج نے12 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتئجے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھی۔