نائیجیریا، مسلح افراد کا حملہ، 50کسان ہلاک

 

ابوجا:نائیجریا کی شورش زدہ ریاست زمفارا میں مسلح افراد کے حملوں میں 53 کسان ہلاک ہو گئے۔

علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع زورمی کی پولیس نے بتایاکہ حملہ آور جن کا تعلق ڈاکوؤں کے ایک گروہ سے تھا، درجنوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔

 متعدد دیہات میں کھیتی باڑی میں مصروف کسانوں کونشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جان بچا نے کیلئے بھاگنے والے کسانوں کا پیچھا کرکے انہیں گولیاں ماریں اس دوران کئی کسان زخمی ہوگئے۔

علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔